اسلام آباد: تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران بلیو ایریا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک بڑا آپریشن کیا گیا، جس میں رینجرز، اے ٹی ایس کمانڈوز اور پنجاب پولیس کے ڈیڑھ ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا۔
اس آپریشن میں پولیس نے ہٹائے گئے کنٹینرز دوبارہ نصب کر دیے اور تحریک انصاف کے مرکزی کنٹینر کو آگ لگا دی۔
احتجاج میں شامل 450 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا، اور بلیو ایریا کو مکمل طور پر خالی کر لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے فرار ہونے کے حوالے سے ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں، تاہم اسلام آباد پولیس بشریٰ بی بی کے تعاقب میں ہے۔
اسی دوران، اٹک پل کو کنٹینر لگا کر دوبارہ بند کر دیا گیا، اور پنجاب و خیبر پختونخوا کو ملانے والی سڑک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
تبصرے بند ہیں.