خفیہ ہاتھ فساد کی جڑ ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی

89

 

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں زیادہ تر افراد خیبر پختونخوا سے آئے ہیں، جن میں تربیت یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے بیک گراؤنڈ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی سے بات چیت کی تھی تاکہ اسلام آباد میں داخلے سے روکا جا سکے، کیونکہ ریڈ زون کی حفاظت اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت پاکستان کے مفاد کے خلاف نہیں بلکہ ایک خفیہ طاقت اس سب کی نگرانی کر رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.