اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کی رجسٹریشن کے لیے ایک نیا آن لائن پورٹل لانچ کیا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے وی پی این صارفین کو آسان رجسٹریشن اور بغیر کسی رکاوٹ کے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔
منگل کو منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس میں پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے اصول و ضوابط پر تبادلہ خیال کیا۔ اس اجلاس میں وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر بورڈ، اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے نمائندے بھی موجود تھے، جنہوں نے وی پی این کے ممکنہ غیر قانونی استعمال پر بھی گفتگو کی۔
پی ٹی اے نے وضاحت کی کہ نیا پورٹل (ipregistration.pta.gov.pk) فری لانسرز، آئی ٹی کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو محفوظ اور مسلسل انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.