پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹر ی عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی

99

اسلام  آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹر ی عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ عمر ایوب نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفی دےدیا ہے اور   مستعفی ہونے کا خط ٹوئٹ کر دیا ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام خط بھی تحریر کیاہے۔

عمر ایوب کے خط میں کہا کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا باعث اعزاز رہا، بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات کا موقع  دیا گیا۔

 

تبصرے بند ہیں.