امریکی قرض 56 ہزار ارب ڈالر تک بڑھنے کا خدشہ

28

واشنگٹن : امریکی قرض اگلے 10 سال میں 56کھرب ڈالر (56 ہزار ارب ڈالر) تک بڑھ جائے گا کیونکہ حکومتی اخراجات آمدنی سے زیادہ ہو جائیں گے۔

کانگریس کے بجٹ آفس کے تازہ ترین تخمینوں کے مطابق قومی قرضہ 2034کے آغاز تک 56.9 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ تازہ ترین تخمینے پچھلی سہ ماہی میں پیش گوئی کے مقابلے میں حکومتی قرض لینے کی تیز رفتار کی عکاسی کرتے ہیں۔

وفاقی ایجنسی کا تازہ ترین تخمینہ اگلے 10 سالوں میں قومی قرضوں میں 64 فیصد اضافے یا اگلی دہائی کے لیے ہر سال تقریباً 3 ٹریلین ڈالر کا قرض ظاہر کرتا ہے۔ دریں اثنا، قومی خسارہ اس مالی سال کے اختتام تک 1.9ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے جو کہ جی ڈی پی کا تقریباً 6 فیصد بنتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.