ملک میں نئی سیاسی جماعت کے قیام کا خاکہ تیار،منشور سمیت تشکیل پر مشاورت مکمل ،باضابطہ اعلان اگلے ماہ ہوگا

84

اسلام آباد: ملک میں نئی سیاسی جماعت کے قیام کا خاکہ تیار کرلیاگیاہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ نئی سیاسی جماعت کا خاکہ تیار ہے ۔نئی سیاسی  جماعت کا باضابطہ اعلان اگلے ماہ ہوگا۔
شاہد خاقان سمیت اہم سیاسی رہنما نئی جماعت کا حصہ ہوں گے۔  ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت  کے منشور سمیت  تشکیل پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے باقاعدہ قیام کا اعلان 15 مئی کو متوقع ہے۔کہاجارہا  ہے کہ  شاہدخاقان عباسی، مفتاح اسماعیل ، مصطفی نواز، لشکری رئیسانی  سمیت دیگر سیاست دان اس پارٹی کاحصہ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.