سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور (ق) لیگ میں شامل ہو گئے

37

لاہور: سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ (ق) لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ 
ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ نے پاکستان آنے کی دعوت دی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات نفرتوں میں بدل گئے ہیں اور سیاستدان مشکل ترین حالات میں اکٹھے بیٹھنے کو تیار نہیں، ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، چوہدری شجاعت ایماندار آدمی ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.