اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

30

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، ریلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد الیاس اور احسان اللہ شامل ہیں۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمن اللہ گرباز، ایلکس ہیلز، کولن منرو، مبصر خان، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، رومان رئیس اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.