زائرین ایک سے زائد بار عمرہ ادا کر سکتے ہیں: سعودی وزارت حج

65

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرے کی تعداد متعین نہیں، زائرین اپنی مرضی اور سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمرہ پرمٹ میں درج تاریخ اور وقت کی پابندی ضروری ہے۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزٹ، سیاحتی یا ملازمت ویزا ہولڈرز کسی پابندی کے بغیر عمرہ کر سکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ فضائی راستے سے عمرہ ادائیگی کیلئے آنے والے زائرین بحری یا بری راستے سے بھی واپس جا سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.