دورہ نیدرلینڈز اور ٹی 20 ایشیاءکپ کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان

250

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیدرلینڈز اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ٹی 20 ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل نیدرلینڈز کے خلاف تین میچز کیلئے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ ٹی 20 ایشیا کپ کیلئے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔ 
نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔ 
ٹی 20 ایشیاءکپ میں قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ 

 قومی ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دونوں سکواڈز میں شامل ہیں تاہم قومی ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نیدرلینڈز میں شاہین آفریدی کے ری ہیب کا جائزہ لینے کے بعدان کی فائنل الیون میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔
عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود نیدرلینڈز میں سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئیں گے جبکہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ٹی 20 سکواڈ جوائن کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.