پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے تینوں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملزم کو گلبرگ پولیس نے گرفتار کیا ہے جس کا تعلق پشاور سے ہے اور اس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے جبکہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بچیوں کے ساتھ میچ کر گیا ہے اور ملزم نے تینوں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے حلیہ بدل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں 10 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا، 10 جولائی کو ملزم نے گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور 17 جولائی کو کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.