لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ ہو گیا ہے اور وہ اگلے ماہ جولائی میں کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے اور وطن واپسی پر وہ بطور سینیٹر حلف لینے کے بعد وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار کو پاکستان سے لندن آئے تقریباً 4 برس کا عرصہ ہو چکا ہے اور لندن آنے سے قبل ان کے خلاف مختلف مقدمات بنائے گئے تھے جبکہ انہیں رواں سال اپریل میں پاسپورٹ جاری کر دیا گیا تھا۔
اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کے اجراءکی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی انتقام کیلئے مجھ پر بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے تھے تاہم پاسپورٹ مل گیا ہے اور اب پاکستان واپسی سے متعلق فیصلہ کروں گا۔
تبصرے بند ہیں.