بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

123

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ 
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور اگر مہنگے تیل استعمال کئے جاتے تو بجلی کی قیمت میں اضافہ اور بھی زیادہ ہوتا۔
سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی سطح پر کوئلہ بہت سستا تھا لیکن روس یوکرین جنگ کے باعث کوئلہ بھی بہت زیادہ مہنگا ہو یا ہے۔ 
سی پی پی اے حکام کے مطابق جولائی کے آخر کیئے 42 ڈالر قیمت پر ایل این جی کارگوز مل رہے ہیں لیکن موجودہ ملکی حالات میں انہیں خریدنا ناممکن ہے، طویل مدتی معاہدے کے تحت بھی ایک کارگوز کینسل کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.