امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام، جلد بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا: شیخ رشید

29

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک مہینے میں درآمدگی بل 100 فیصد بڑھ گیا ہے اور عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ بھی لگے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا ’ایک مہینے میں درآمدگی بل 100 فیصد بڑھ گیا ہے، سات بلین ڈالرز کے ریزرو، 1 بلین کی ترسیلات اور پانچ سو ملین ایکسپورٹ کم ہو گئی ہے۔ ڈالر 210 روپے کا ہو گیا ہے۔ LNG مہنگی خریدی ہے۔ IMF کے معاہدے کے لئے امریکہ کے پاﺅں پڑ رہے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔‘ 

سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ’امپورٹڈ حکومت مفاد رستوں کا دوسرا نام ہے۔ انہیں صرف اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے۔ غریبوں کی نہیں۔ خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے۔ عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا۔ ملک کی فارن ترسیلات، فارن ریزرو اور روپے کی گراوٹ کی کمی کی انہیں کوئی فکر نہیں۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’پنجاب کے ایک صوبے میں 2 اسمبلیوں کے اجلاس ہو رہے ہیں۔ پنجاب میں 20 منحرف اراکین کا الیکشن 1 ووٹ کی اکثریتی حکومت کا فیصلہ کرے گی۔ حالات جتنے تیزی سے خراب ہو رہے ہیں اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے۔ میں آج شام 9 بجے لال حویلی سے اندرونی اور بیرونی سازشوں پر تفصیلی بات کروں گا۔

تبصرے بند ہیں.