ایران کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کے مفاد میں ہے: ندیم افضل چن

5

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کے مفاد میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے ان خیالات کا اظہار ایرانی خبر ایجنسی سے گفتگو کے دوران کیا۔ 
انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت اور دو طرفہ تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی گیس لائن منصوبے سے پاکستان کے توانائی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی سے گفتگو کے دوران ندیم افضل چن کا مزید کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

تبصرے بند ہیں.