صحت کارڈ جیسی سہولیات دنیا بھر میں کہیں نہیں: وزیراعظم عمران خان

33

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ماضی میں حکمرانوں کو کھانسی  بھی آتی ، تو  علاج کیلئے باہر چلے جاتے ، پاکستان میں سسٹم صرف اشرافیہ کے لئے بن کر رہ گیا ۔ اب غریب کو بھی بہتر صحت کی سہولیات میسر ہونگی،  صحت کارڈ جیسی سہولیات دنیا بھر میں کہیں نہیں۔

 

اسلام آباد میں قومی صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا  کہ  امیر کیلئے پرائیویٹ اسپتال اور غریب کیلئے سرکاری اسپتال رہ گئے جس سے سرکاری اسپتال کا معیار بھی گرتا رہا۔دیہات  میں لوگوں کو صحت کی سہولیات میسر نہیں، دیہات کے اسپتالوں میں ڈاکٹر بھی نہیں جاتے، صحت کارڈ کے ذریعے کوئی بھی شخص نجی اسپتال میں علاج کے لئے جاسکتا ہے۔ہر خاندان کو 10 لاکھ تک صحت کی سہولیات میسر ہونگی ، غریب بھی پرائیویٹ اسپتال میں علاج کیلئے جا سکتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کاسب سے بہترین نیشنل ہیلتھ سسٹم قریب سے دیکھا ہے، شروع میں اس سسٹم نے بے حد متاثر کیا تھا۔ ہمارا ہیلتھ کارڈ سسٹم اس سے بھی آگے نکل گیا ہے، صحت کارڈ جیسی سہولیات دنیا بھر میں کہیں نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ہیلتھ کارڈ کتنا بڑا اقدام ہے۔

 

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے صحت کارڈ جیسا بڑا اقدام اٹھا یا ہے  جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنی مہم عثمان بزدارکے خلاف  چلائی  گئی ،اس سے پہلے کسی وزیراعلیٰ  کے خلاف نہیں چلی۔

تبصرے بند ہیں.