منڈی بہاؤالدین کو28سال قبل ضلع کادرجہ ملنے پر سول اسپتال پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کابوڈر آوا یزاں کردیا

98

منڈی بہاوالدین کو28سال قبل ضلع کادرجہ ملنے پر سول اسپتال پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کابوڈر آوایرں کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین کی تحصیلوں ملکوال،پھالیہ میںTHQہسپتال موجود ہیں لیکن شہر سےپرانا ہسپتال ختم کرکے شہر سے 10کلومیٹردور ویران جگہ مرالہ روڈ پر پرویز الٰہی کے دور میں رقبہ 74ایکڑاراضی کی 8کروڑ90لاکھ رقم کی ادائیگی کی جاچکی ہے لیکن ابھی تک قبضہ مافیاء اراضی پر قابض آرہے ہیں۔

جدیدسہولیات سے آراستہDHQہسپتال کثیر رقم تقریباً ایک ارب روپےسے ٹیچنگ اور میڈیکل کالجز کی منظوری دی، جو(ن لیگ) حکومت کے 10سال دور میں التواء کا شکار رہا اب پی ٹی آئی دور میں نامکمل چار دیواری کے باوجود 70بستروں کے پرانے ہسپتال کوختم کرکے نئی بلڈنگ کوآفشنل کیا گیا۔

شہر سے ٹراما سنٹر،OPD تک تمام سہولیات چھین کرنئی نامکمل بلڈنگDHQہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور چاردیواری نامکمل مین گیٹ تک نہ لگایا جاسکاMRIسمیت ٹیچنگ اور میڈیکل کالجز وغیرہ تک کی سہولیات سے محروم اور نامکمل بلڈنگ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پرہسپتال منتقل کردیا22لاکھ کی آبادی کے ضلع بھر سے روزانہ تقریباً 1500مریضوں OPDمیں آتے ہیں لیکن بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سےمشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہاٹ سرجن،نیوروسرجن سمیت40شعبہ جات کے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف عملہ کی آسامیاں خالی ہیں،ایک ارب روپےسے تمام سہولیات کے ساتھ مکمل ہونے والا یہ منصوبہ اب حکومتوں کی نااہلی کی بدولت 10ارب کی لاگت سے مکمل ہوسکے گا جو قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اس کے زمہ داران کاتعین کرکے کاروائی کامطالبہ کیا۔ ہے

تبصرے بند ہیں.