اکبر الٰہ آبادی۔۔ رخصت کے سو برس بعد
میں اردو کے عظیم شاعر اکبر الٰہ آ بادی (۱۹۲۱-۱۸۴۵) کا تصور کرتا ہوں تو حافظے کی لوح پر ان کے کتنے ہی لافانی شعر جگمگانے لگتے ہیں، ایسے شعر جو میرے ہی نہیں برعظیم کے اجتماعی حافظے کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔ کیا اس طرح کے شعر بھلائے جا سکتے ہیں…