ملک میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ

 

کراچی :آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 740 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 661 ڈالر پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی اور مقامی عوامل، جیسے معاشی دباؤ اور کرنسی کی قدر میں تبدیلی، اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔