کراچی :آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 740 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 661 ڈالر پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی اور مقامی عوامل، جیسے معاشی دباؤ اور کرنسی کی قدر میں تبدیلی، اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔
تبصرے بند ہیں.