پشاور : پاکستان میں پولیو کے دو اور نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ملک بھر میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق، خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کی تحصیل درازندہ میں 36 مہینے کی بچی اور 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک خیبر پختونخوا میں 13 بچے پولیو کا شکار ہو چکے ہیں، بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد 24 ہو گئی ہے، جبکہ سندھ میں 13 اور پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔