لاہور میں ڈینگی بخار سے 14 سالہ بچی کا انتقال

لاہور:لاہور میں 14 سالہ بچی ڈینگی بخار کے باعث میو اسپتال میں انتقال کر گئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کو دو روز قبل شدید بخار کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، لیکن ڈینگی کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اس کی حالت بگڑتی چلی گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکی۔

 

 

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار میں پلیٹ لیٹس کی کمی اور بلڈ پریشر میں شدید کمی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، جو مریض کی حالت کو خطرناک حد تک خراب کر دیتے ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی ہیں۔