لاہور : پنجاب حکومت نے مزید پانچ ڈویژنوں میں اسکولز اور کالجز کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن میں تمام اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں ٹیوشن سینٹرز بھی بند رہیں گے۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکولز اور کالجز آن لائن کلاسز کا انعقاد کر سکتے ہیں تاکہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔