کینیڈا کی جانب سے فاسٹ ٹریک ویزا پروگرام ختم ، ملٹی پل انٹری ویزا کے نئے اصول نافذ

کینیڈا :کینیڈا نے اپنے اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (SDS) فاسٹ ٹریک ویزا پروگرام کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ملک میں غیرملکی طلبا کی تعداد کو کنٹرول کیا جا سکے۔

 

 

 

اس تبدیلی کے بعد اب تمام بین الاقوامی طلبا کو ویزا درخواست کے لیے یکساں عمل سے گزرنا ہوگا اور ویزا ریگولر پروسیسنگ کے تحت جاری کیا جائے گا۔ اس سے پہلے SDS پروگرام کے تحت مخصوص ممالک کے طلبا کو صرف 4 ہفتوں میں ویزا مل جاتا تھا۔

 

 

 

ساتھ ہی کینیڈا نے ملٹی پل انٹری ویزا کے اصول بھی تبدیل کر دیے ہیں۔ اب امیگریشن افسر کو یہ اختیار ہوگا کہ کسی بھی شخص کو ایک یا زیادہ بار داخلے کی اجازت دے اور اس کی مدت کا تعین کرے۔

 

 

 

پہلے ملٹی پل انٹری ویزا کے حامل افراد ویزا کی مدت کے دوران جتنی بار چاہیں کینیڈا آ جا سکتے تھے، مگر اب یہ فیصلہ افسر کی صوابدید پر ہوگا، جو درخواست گزار کے سفر کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اجازت دے سکتا ہے۔