ڈولفن اسکواڈ نے انار کلی اردو بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار

لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے انار کلی اردو بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، جو شہری سے موبائل چھین کر فرار ہو گیا تھا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق، ملزم کی نشاندہی کرنے پر شہریوں نے تعاقب کیا اور ملزم کو اردو بازار سے پکڑ لیا۔ اس دوران ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہے، اور اسے تھانہ انارکلی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ڈولفن، شاہ میر خالد نے کہا ہے کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے