لاہور: لیاقت آباد میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ، خاتون ہلاک، ملزم فرار

لاہور  :لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 36 سالہ کرن شہزادی ہلاک ہوگئیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق مقتولہ شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں تھیں۔ وہ اپنے بھائی کے لیے اپنے چاچا زاد کزن سے رشتہ مانگنے آئی تھیں، تاہم اصرار پر ملزم، جو ان کا چاچا زاد تھا، نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگیا۔

 

پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، اور مقتولہ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔