طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قاتل سے متعلق اہم انکشافات

لاہور:پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارشوٹر اظہر بٹ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا ۔  شوٹر اظہر بٹ کے گینگ کا ایک ساتھی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک بھی ہوا تھا ۔

 

 

 

 

پولیس ذرائع  کا کہنا  ہے کہ  شوٹر اظہر نے ساتھی کی ہلاکت کے بعد جرائم کی دنیا چھوڑ کر رکشہ چلانا شروع کردیا تھا ۔ شوٹر اظہر اسلام پورہ میں بیوی اور تین بچوں کیساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھا ۔

 

 

 

 

 

پولیس ذرائع  کے مطابق  معاشی حالات سے تنگ آکر شوٹراظہر نے دوبارہ جرائم کی دنیا میں قدم رکھا ۔  ملزم نے اپنے تین ساتھیوں کیساتھ ملکر طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی سپاری لی ۔

 

 

 

 

 

 

پولیس کا کہنا ہے کہ   اظہر بٹ کے فرار دوساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوشیشں جاری ہیں ۔