لیسٹرول کی شرح کو کم اور جگر کےلئے بہترین پھل

 

لاہور:  آلو بخارا گرمیوں کا ایک پھل ہے جو ذائقہ میں میٹھا اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو ہاضمے کے لیے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے اور یہ کولیسٹرول کو کم کر سکتا ہے۔ چربی کے مالیکیولز فایبر کے مالیکیولز کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں اور معدے کے ذریعے جسم سے خارج ہوتے ہیں۔ یہ عمل جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنا سکتا ہے۔

 

 

آلو بخارا کے صحت سے متعلق فوائد میں ایتھروسکلروسیس اور دل کی بیماریوں جیسے فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرنا بھی شامل ہے

 

 

آلو بخارا کے انگنت طبی فوائد بھی ہیں، یہ حیاتین (وٹامن) کا خزانہ ہے اور اس پھل کی ایک بڑی خوبی اس کا قبض کشا اور زود ہضم ہونا ہے اور حکیم اسے عمدہ غذا اور بہترین دوا بتاتے ہیں۔ آلو بخارے میں چونا فاسفورس اور فولاد کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔