"ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں۔۔۔”،ماڈل آیان علی کی منفرد تصویر اور شعر کے چرچے

لاہور: ماڈل آیان علی  کی منفرد تصویر اور  شعر کے چرچے سوشل میڈیا پر ہونے لگے۔ آیان علی نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے اس کے ساتھ ہی ایک کیپشن بھی لکھا ہے ۔ یہ کیپشن ایک شعر ہے”‏ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں۔۔۔”۔۔

اس  وجہ سے  ماڈل آیان علی ایک بار پھر طویل عرصے کے بعد خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ ان کی اس تصویر پر سوشل میڈیا پر صارفین مختلف کمنٹس کررہے ہیں۔

اس تصویر کے کمنٹ باکس میں سپر ماڈل کے مداح جہاں ان  کی تعریفیں کر رہے ہیں وہیں ان سے نیا گانا ریلیز کرنے کی فرمائیشیں کی جا رہی ہیں۔