واٹس ایپ کا  نیا  فیچر

 

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم  وٹس اپ نےصارفین کو اپڈیٹ رکھنے کیلئے نئے فیچرکی آزمائش شروع کر دی۔

 

وا ٹس ا یپ نے صارفین کیلئے ہائی ڈیفینیشن (HD) کے ساتھ میڈیا کے ڈیفالٹ معیار کے طور پر تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کیا لیکن مسئلہ ابھی بھی یہ ہے کہ اگر صارف کی اپ لوڈ کی گئی فائلز sending کے دوران فیل ہوجائیں یا پھر درمیان میں کنیکٹویٹی pause آجائے تو واٹس ایپ صارف کو ایپ کھولنے کی صورت ہی پتا چلتا ہے کہ اس کی بھیجی گئی تصاویر یا ویڈیوز آگے نہیں پہنچ سکی ہیں۔

 

ایپ نہ کھولنے تک صارف اس سے لاعلم رہتا ہے لیکن واٹس ایپ اب اس مسئلے کے حل کیلئے کام کررہا ہے، ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک نئے نوٹیفکیشن فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے اپ لوڈنگ رک جانے پر صارف کو واٹس ایپ کھولے بغیر نوٹیفکیشن کی صورت آگاہ کیا جائے گا۔

 

اس میں بتایا جائے گا کہ آپ کی بھیجی جانے والی کون سی تصویر یا ویڈیو ز send ہونے سے رک گئی ہیں، نیا فیچر فی الحال آئی او ایس صارفین کے تازہ ترین بیٹا ورژن یا پھر کچھ بیٹا ٹیسٹرز صارفین کیلئے دستیاب ہے لہذا امکان ہے آئندہ ہفتوں میں نیا فیچر تمام صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔