چین کا تجربہ کامیاب ، بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں سڑکوں پر چلنے لگیں

ووہان: چین کا تجربہ کامیاب ، بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں سڑکوں پر چلنے لگیں۔

چین کی سڑکوں پر اب بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں چلیں گی، اس کے لیے کیا گیا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے اورووہان  کی  سڑکوں پر لگ بھگ 500 ٹیکسیاں چلتی  ہوئی نظر آئیں جو بغیر ڈرائیور کے تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تجربہ کرنے والی کمپنی نے اگلے مہینے مزید 1000 گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا اعلان کیا ہے۔چین کے 16 سے زائد شہروں نے ان کمپنیوں کو  سڑکوں پر بغیر ڈرائیور والی گاڑیوں کا تجربہ کرنے کی اجازت دی ہے اور تقریباً 19 چینی آٹو میکرز عالمی سطح پر اسے متعارف کرانے کے لیے میدان میں ہیں ۔

حکومت کمپنیوں کو اہم مدد فراہم کر رہی ہے،  اس کے علاوہ مختلف مہم چلائی جارہی ہیں جس سے عوام میں آگاہی پیدا ہو۔