یوٹیوب کااہم فیچر متعارف کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا: یوٹیوب  نے  ایک  دلچسپ فیچر متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب میں ’سلیپ ٹائمر‘ نامی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس طرح کا فیچر اکثر مقبول میوزک اور پوڈ کاسٹ ایپس میں موجود ہوتا ہے تاکہ انہیں استعمال کرتے ہوئے اگر صارفین میٹھی نیند سو جائیں تو وہ سروس خودکار طور پر ایک مخصوص وقت پر بند ہو جائے، ابھی یہ فیچر یوٹیوب کی اینڈرائیڈ ایپ کے 19.25.33 ورژن کے کوڈ میں نظر آیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک مخصوص دورانیے کو سیٹ کر سکیں گے اور ویڈیوز اس وقت پر خودکار طور پر رک جائیں گی۔ ’سلیپ ٹائمر‘ پورا ہونے پر ایک نوٹیفکیشن بھی نظر آئے گا۔رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ’سلیپ ٹائمر‘ میں اینڈ آف ویڈیو کا آپشن بھی دیا جا رہا ہے۔