رواں مالی سال میں آئی ٹی کے ترقیاتی بجٹ میں 350فیصد اضافے کی تجویز

اسلام آباد:  آئندہ مالی سال کے لیے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑا اضافہ تجویز  کیا گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ترقیاتی بجٹ میں 350فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے، اضافے کے ساتھ 27ارب 43 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی بھی تجویز ہے۔ نئے مالی سال آئی ٹی کے پندرہ جاری منصوبوں کے لیے 21 ارب 15 کروڑ  رکھنے کی تجویز ہے۔

 

رواں مالی سال میں 6ارب روپے مختص کیے گئے تھے تاہم نئے مالی سال آئی ٹی کے پندرہ جاری منصوبوں کے لیے 21 ارب 15 کروڑ  رکھنے کی تجویز ہے۔  آئی ٹی کے پندرہ نئے منصوبوں کے لیے 6 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز  ہے۔

 

ٹیکنالوجی پارک ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے لیے 9 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ روپے رکھنے اورکراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کے لیے 6 ارب 79 کروڑ مختص کیا گیا جبکہ  ڈیجیٹل اکانومی منصوبے کے لیے تین ارب 50 کروڑ  رکھے جا نے کی تجویز ہے۔ سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ رکھنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

 

مزید براں وفاقی وزارتوں اورمحکموں کے اسمارٹ آفس کے منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز  دی گئی ہے۔