6 ججز کے خط کے معاملے میں اہم پیش رفت ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں

اسلام آباد : 6 ججز کے خط کے معاملے   میں  اہم پیش رفت   ہوئی ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لی ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہائیکورٹ کے تمام ججز سے تجاویز مانگی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے آفس کی جانب سے تمام ججز سے پیر تک تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کو سپریم کورٹ کے حکم نامہ کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے۔ججز کی تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا، سپریم  نے ہائیکورٹس ججز کے خط کے معاملہ پر تجاویز مانگی تھیں۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی۔اس معاملے پر پہلے وزيرا‏عظم نے چیف جسٹس کی مشاورت سے انکوائری کمیشن بنایا لیکن بعد میں چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے کر کیس سماعت کےلیے مقرر کردیا تھا۔