عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری پر آج شہباز شریف کی پہلی ویڈیو لیک کر وں گی: حریم شاہ

اسلام آباد: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آج ( پیر )  دوپہر 12 بجے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی ویڈیو لیک کرنے کی کا عندیہ دے دیا۔

 

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس  پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھنے پر شہباز شریف کا کلپ لیک کیا جائے گا۔

 

 

ٹک ٹاکر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس بار کوئی ویڈیو پیغام نہیں بلکہ خود کلپ ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ ’شہباز شریف کی پہلی ویڈیو ہوگی‘، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پاس مزید کلپس ہیں۔

Hareem ShahImran KhanPMLNPTIShehbaz Sharif