اسلام آباد: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آج ( پیر ) دوپہر 12 بجے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی ویڈیو لیک کرنے کی کا عندیہ دے دیا۔
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھنے پر شہباز شریف کا کلپ لیک کیا جائے گا۔
خان صاحب کو غیرقانونی طور جیل میں رکھنے پر کل دوپہر 12 بجے شہباز شریف کی پہلی ویڈیو جاری کروں گی۔ اس بار وڈیو پیغام نہیں وڈیو جاری ہوگی۔
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 20, 2023
ٹک ٹاکر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس بار کوئی ویڈیو پیغام نہیں بلکہ خود کلپ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ’شہباز شریف کی پہلی ویڈیو ہوگی‘، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پاس مزید کلپس ہیں۔
تبصرے بند ہیں.