کوئٹہ: کوئٹہ میں کانگو وائرس پھیلنے لگا ہے۔ہسپتال میں داخل ایک اور مریض میں کانگو کی تصدیق ہوگئی ہے۔فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ رواں سال کانگو وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 20 ہوگئی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو گزشتہ روز تشویش ناک حالت میں داخل کیا گیا تھا۔ زیر علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ مریض کے مطلوبہ نمونے حاصل کرکے لیب ٹیسٹ کےلیے بھجوادیے گئے ہیں۔رواں سال کانگو وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔