ٹونگا میں 6.4 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہوگئے

نوکوالوفا : ٹونگا جزائر میں 6.4 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ زلزلہ ٹونگا جزائر کے جنوبی علاقے میں آیا، زلزلے کی وجہ سے   شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

 

 

 

یورپی زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.4 اور اس کی گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔خیال رہےکہ کچھ روز قبل بھی ٹونگا میں زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ٹونگازلزلہشہری خوفزدہ