حج پرمٹ نہ ہونے پر قید اور بھاری جرمانہ:گاڑی بھی ضبط ہوگی

جدہ :حج پرمٹ نہ رکھنے والے عازمین کو ٹرانسپورٹ دینے والی گاڑی پر جرمانہ ہوگا۔ حج پرمٹ کے بغیر حاجیوں کو ٹرانسپورٹ دینے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی ۔ سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ نے حج پرمٹ نہ رکھنے والوں کو حاجیوں کو ٹرانسپورٹ دینے پر سزا کا اعلان کیا ہے۔

 

 

سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق حج پرمٹ کے بغیر حاجیوں کو ٹرانسپورٹ دینے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق پرمٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں نے جتنےافرادکو حج مقامات پر پہنچایا انہیں اسی حساب سے جرمانہ ہوگا جب کہ سعودی عدالت کےحکم پرگاڑی بھی ضبط کرلی جائے گی۔

 

 

 

محکمہ امن عامہ کی طرف سے مزید کہا گیا ہے بغیرحج پرمٹ ٹرانسپورٹ دینے والے غیر ملکیوں کوجرمانے، قید، ملک بدر اور بلیک لسٹ کیاجائےگا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 4 جون سے مسجد الحرام صرف عازمین حج کے لیے مختص ہے، عمرہ، سیاحت اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں، سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 18 جون ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ہدایت کی گئی ہےکہ عازمین حج کے اپنے ہمراہ بغیر پیکنگ (کھلا ہوا)، کپڑوں میں لپیٹا ہوا سامان، پلاسٹک کی بوتلیں اور اضافی وزن لانے پر پابندی ہوگی

؎حج پرمٹسعودیضبطگاڑی