لاہور: پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے داخلے مکمل ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے داخل شدہ امیدواروں کی فہرستیں کالجوں کے حوالے کردیں ۔ میڈیکل کالجوں کو نئے طلبہ کی دستاویزات کی تصدیق کا عمل 28 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت ۔
یو ایچ ایس کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس کی 3192 سیٹوں پر داخلے کیے گئے ۔ تمام داخلے ڈیڑھ ماہ کے اندر مکمل کیے گئے ۔ ایم بی بی ایس کیلئے امیدواروں سے 18,030 روپے پہلے سال کی فیس وصول کی گئی ۔ امیدواروں کی سہولت کیلئے پہلی مرتبہ امیدواروں سے فیس یو ایچ ایس نے خود وصول کی ۔ داخل ہونے والے طلبہ کی فیس ان کے متعلقہ کالجز کے اکاؤنٹ میں براہِ راست منتقل کردی جائے گی ۔
پنجاب کے 16 سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے سینٹرالائزڈ داخلے کیے گئے ۔ بین الصوبائی سیٹوں پر بلوچستان ، کے پی کے اور آزاد جموں و کشمیر کے کالجوں کیلئے بھی داخلے کیے گئے ۔ کالجز طلبہ کی جائننگ کا عمل مکمل کرکے یکم مارچ سے کلاسز شروع کریں ، وی سی یو ایچ ایس کا میڈیکل کالجز کے سربراہان کو خط ۔