فوج سے مذاکرات ہو رہے ہیں ، انہی نے حکومت دلانی ہے: فواد چودھری کا انکشاف 

اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے فوج سے مذاکرات چل رہے ہیں حکومت سے نہیں ۔فوج کے پاس اختیار ہے وہی طاقتور ہیں انہوں نے ہی حکومت لانی ہے انہوں نے ہی گرانی ہے۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں جب تمام فیصلے ہی اسٹیبلشمنٹ نے کرنے ہیں تو پھر ظاہر مذاکرات بھی انہی سے ہوں گے۔ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ابھی ہمارا نظام نہیں بن سکا اور جو غیر منتخب ادارے ہیں اختیارات انہی کے پاس ہیں۔

 

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ بات کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے تو بات چیت ہو رہی ہے ۔ میں حکومت کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی ہماری اور فوج کے درمیان جو بات ہو رہی ہے اس میں شامل ہوجائے۔ حکومت  سے معاملات نہیں سنبھلنے یہ سارے نااہل ہیں۔