سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو قتل کیس میں اہم پیش رفت

 

اسلام آباد: سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایاز امیر کی سابق اہلیہ ثمینہ شاہ نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

 

سیشن کورٹ اسلام آباد میں دائر درخواست میں نامزد ملزمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹے  نے قتل کے بعد صبح 9 بجکر 12 منٹ پر  فون  پر آگاہ کیا۔ کمرے کی طرف بھاگی لیکن تب تک  بہوقتل ہوچکی تھی۔

 

مقتولہ کے چچا چچی نے میرا نام نامزد کیا،کئی سال سے اسلام آباد کی رہائشی ہوں۔ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، چشم دید گواہ بھی نہیں لہٰذا پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔