راولپنڈی: پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 170 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ 11 گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔ آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز نے کہا کہ 24 نومبر کو مظاہرین نے پولیس کی جانب سے روکے جانے پر تشدد کا راستہ اپنایا، اور پولیس پر پتھراؤ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ احتجاج کے دوران 1151 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 64 افغان باشندے تھے۔
مظاہرین نے موٹروے پر آگ لگائی اور پولیس پر فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں 25 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کی جانب سے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی گئی، اور 32 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔