عمران خان آج ایک بہت بڑا اعلان کریں گے: فیاض الحسن چوہان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج پارٹی چیئرمین عمران خان ایک بہت بڑا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اسی مینار پاکستان کے سائے میں قرارداد پاکستان پاس ہوئی تھی اور آج پاکستانی ملک کی خودمختاری کیلئے اسی مینار پاکستان کے سائے تلے جمع ہوں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد، پشاور اور کراچی سے بھی بڑا جلسہ ہو گا اور ملکی سیاست میں ایک نئی تاریخی رقم ہو گی۔ امپورٹڈ حکومت نے بیرونی آقاﺅں کی ہدایت پر کابینہ بنائی ہے اور میں اپیل کوروں گا کہ کلبھوشن یادیو کو بھی اس کابینہ کا حصہ بنا دیا جائے۔ 
واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے جس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماءبھی خطاب کریں گے۔