پاکستان میں کورونا وبا کا شکار ایک مریض دم توڑ گیا

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وبا کا شکار ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 0.28 فیصد تک آگئی۔

 

 

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار  کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے ایک شخص جان سے گیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار362 ہوگئی۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں21 ہزار 437 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور  62 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 0.28 فیصد رہی۔ کورونا کے شکار 269 مریض کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی  نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

 

این آئی ایچ  کی ایک اور ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ  گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں کورونا کے باعث ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی اور ملک میں ایسا گزشتہ دو سالوں سے زائد عرصے کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔