مولانا فضل الرحمان کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

 

اسلام آباد: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق  دونوں رہنماؤں میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت ہوئی ، دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد کے لئے  نمبر گیم  پر  اطمینان  کا اظہار کیا  اور   پلان کو عملی جامع پہنانے  کی حکمت عملی سے متعلق بات چیت کی۔

مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اپوزیشن کی حکومت مخالف  پیش قدمی بارے تفصلات سے آگاہ کیا،  دونوں رہنماوں نے موجودہ حکومت سےجلد از جلد قوم کو نجات دلانے پہ اتفاق کیا۔ْ