عمران خان کی حکومت گرانے کے حوالے سے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں :مریم نواز 

 

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو گھر بھجوانے کے حوالے سے مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کا ہر رکن سمجھتا ہے کہ عمران کی حکومت فوری ختم ہونی چاہیے۔

 

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عوام کی حالت زار ، حکومت کی نااہلی اور ہر میدان میں ناکامی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہے کہ  عمران خان کی حکومت کو جانا ہے۔

 

 

مریم نواز نے کہا کہ  عمران خان کا حکومت میں ہر دن لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے اس پر کسی ایک رکن کا بھی اختلاف نہیں۔

حکومتعمران خانمریمنواز