لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو گھر بھجوانے کے حوالے سے مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کا ہر رکن سمجھتا ہے کہ عمران کی حکومت فوری ختم ہونی چاہیے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عوام کی حالت زار ، حکومت کی نااہلی اور ہر میدان میں ناکامی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہے کہ عمران خان کی حکومت کو جانا ہے۔
Keeping in mind the plight of the masses & government’s ineptitude & failure in every field, there is a consensus in the party that IK government has to go. Every day that it is allowed to stay will add to the misery of the people. Not a single member disagreed.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 7, 2022
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا حکومت میں ہر دن لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے اس پر کسی ایک رکن کا بھی اختلاف نہیں۔
تبصرے بند ہیں.