لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کا اعزاز ملنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام ایک اور اعزاز ہوا ہے اور آئی سی سی نے انہیں و ن ڈے کرکٹر آف دی ائیر کے اعزاز سے نوازا ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
PCB congratulates @babarazam258 on winning ICC Men’s ODI Cricketer of the Year 2021 pic.twitter.com/BLqblHbJiq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 24, 2022
آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر بننے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ اتنی اچھی ٹیم میرے ساتھ موجود ہے، آئی سی سی اور پی سی بی کا بھی شکر گزار ہوں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی نے پلیئر آف دی ایئر کیلئے بابر اعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال سٹرلنگ کو نامزد کیا تھا لیکن قرعہ پاکستان کے بابر اعظم کے نام نکلا۔
بابر اعظم نے 2021ءکے دوران 6 ون ڈے میچز میں 67 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 228 جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 177 رنز جوڑے۔