کورونا وائرس کے باعث 11 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 50 ہزار 859 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 395 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح سے  مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔اس وقت ملک بھر میں  کورونا میں مبتلا759مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ کورونا جیسے خطرناک وائرس  سے محفوظ رہنے کیلئے چند احتیاطی تدابیر  ضرور اپنائیں جن میں کوشش کریں کہ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزاریں، کمروں کو بند کر کے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ ماہرین کے مطابق  سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ 
پانی گرم کر کے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔ گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

 

claimscoronavirusdeathslifenews casesPakistan